بسم الله الرحمن الرحيمشروع اللہ کے نام سے، جو نہایت مہربان، رحم فرمانے والا ہے
الحمد لله رب العالمين سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے
الرحمن الرحيم نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے
مالك يوم الدين روزِ جزا کا مالک ہے
اياك نعبد واياك نستعين (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں
اهدنا الصراط المستقيم ہمیں سیدھا راستہ دکھا
صراط الذين انعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا